اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ 

اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں سویڈن میں آخری الہامی کتاب کی توہین کا واقعہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت کی ایک غیر معروف شخص کو مسلمانوں کی مقدس کتاب پر گھناﺅنے حملے کی اجازت دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ واقعہ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور آزادی اظہارِ رائے کا سرا سر غلط استعمال ہے قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے اسکی حرمت کے لیے ہر مسلمان جان دینے کو تیار ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں دنیا کے کسی بھی دوسرے مذہب کی طرح مسلمانوں کو اپنے مقدسات کی توہین برداشت نہیں سویڈن کی حکومت ایسے شرپسند عناصر کی جانب سے جاری امتیازی تحریکوں کو لگام دے انہوں نے ترکی اور کویت کی جانب سے فوری رد عمل کو لائق تحسین قرار دیا اور باقی مسلم امہ خصوصاً او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ مغرب اور بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ 
مفتی عبدالشکور

مزید :

صفحہ آخر -