اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں نکل کر آٹا پوائنٹس کو مانیٹر کریں،ڈی سی

  اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں نکل کر آٹا پوائنٹس کو مانیٹر کریں،ڈی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ڈی سی لاہور محمد علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس پر شہری قطار میں نہ کھڑے ہوں۔ 


ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ فیلڈ سٹاف پٹواری بھی فلور ملز کے حوالے سے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں پٹرول کی سپلائی کا بھی جائزہ لیا جائے اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر سخت کریک ڈاﺅن کیا جائے اور کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ انسداد سموگ مہم کے حوالے سے کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان اور انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا جائے۔