(ن) لیگ لاہور کا صدر بننے پر سیف کھوکھر کی رہائشگاہ پر جشن

  (ن) لیگ لاہور کا صدر بننے پر سیف کھوکھر کی رہائشگاہ پر جشن

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکا صدر بننے پر سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس میں پرتپاک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنماﺅں اور لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھر پیلس میں ہونے والی جشن کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے لیگی رہنماﺅں اور کارکنان کا استقبال کیا۔سابق ایم پی اے اختر بادشاہ، سابق ایم پی اے رابعہ فاروقی ، سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی میئر راﺅشہاب الدین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے، ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس کروایا گیا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور صدر (ن) لیگ وزیراعظم شہباز شریف نے سیف الملوک کھوکھر کے صدر لاہور کی منظوری دی تھی۔ سیف الملوک کھوکھر کے صدر لاہور بننے کا اعلان صوبائی صدر (ن) لیگ رانا ثنااللہ نے کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -