سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.066 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا

سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.066 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا

  

اسلام آباد(اے پی پی)سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.066 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 1.135 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ دسمبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 163 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2021 کےمقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔دسمبر 2021 میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 189 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 154 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو دسمبر میں بڑھ کر 163 ملین ڈالرہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 8.71 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.38 ارب ڈالر تھا۔

مزید :

کامرس -