امارات گروپ کا اسلام آباد ٹیم کے اعزاز میں سالانہ پ±روقار تقریب 

امارات گروپ کا اسلام آباد ٹیم کے اعزاز میں سالانہ پ±روقار تقریب 

  

اسلام آباد(پ ر) سالانہ روایت کو جاری کرتے ہوئے پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی امارات گروپ نے اسلام آباد میں ایک شاندار سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام ٹیم ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد 20 جنوری بروز جمعہ کیا گیا۔ سالانہ کامیابیوں اور ترقی کی جانب رواں دواں شہر بھر کے تمام دفاتر سے منسلک ممبران کو امارات ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا۔اس موقع پر امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، ایڈوائزری بورڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام اینڈ ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر، ڈائریکٹر پراپ شور تیمور عباسی اور گروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید نے شرکت کی۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”کامیابی کا یہ دن ہم سال بھر میں ایک بار مناتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ایک ایک لمحے کی اہمیت کو پہچان لیں تو ایک گھنٹہ ضائع کرنا بھی بوجھ لگے۔ انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی کتاب ”اسرارِ خودی“ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی ذات میں چھپی پہچان، کارکردگی اور مہارت جیسے اہم رازوں کی گہرائی جاننے پر زور دیا، تاکہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے“۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام اینڈ ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید نے گزشتہ سال کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”کامیابی ہمیشہ کاوشوں کی مرہونِ منت رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر سال متعدد سنگِ میل عبور کرنے کی قابلیت کے اہل ہوتے ہیں۔ کامیابی کے گ±ر کے طور پر انہوں نے شخصیت اور کارکردگی جیسے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے ثابت قدمی پر زور دیا“۔ تقریب کا اختتام ایک پ±ر لطف عشائیہ کے ساتھ کیا گیا۔

امارات گروپ نے 5 سالوں میں 5 پراجیکٹس کامیابی کے ساتھ مکمل کیے۔ اور اب اپنا سب سے بڑا سنگ میل ویڑن 2047 حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے امارات گروپ نے آنے والے 25 سالوں کے لیے پاکستان کے مستقبل کی پیشنگوئی کی ہے۔ باوقار تنظیم نے اپنا ہر منصوبہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ یقینی بنانے کا اعادہ کیا ہے۔ 

مزید :

کامرس -