سویڈن میں مقدس کتاب کی بے حرمتی، شہر، شہر ریلیاں

سویڈن میں مقدس کتاب کی بے حرمتی، شہر، شہر ریلیاں

  

 ملتان، وہاڑی، بوریوالا، رحیم یارخان، میلسی(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ملی لیبر فیڈریشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر قرآن مجید سے والہانہ محبت، ناموس رسالت کے تحفظ اور راسموس پالوڈان کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے جیسے اقدام کے خلاف جملے درج تھے۔ مظاہرین میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا. اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )

 پاکستان کی حکومت سے قرآن مجید کی حرمت کی خاطر قائدانہ کردار ادا کرنے اور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب خانیوال، لودھراں ،رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور،کوٹ ادو ،وہاڑی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ، جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کسویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام فیصل بینک کارخانہ بازار تا گول چوک وھاڑی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت سید جاوید حسین شاہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وھاڑی، را خلیل احمد جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران وھاڑی، طاہر شریف گوجر صدر مرکزی میلاد کمیٹی، شیر بہادر راھنما مرکزی مسلم لیگ وھاڑی، مولانا زاھد ارشاد راہنما تحریک حرمت قرآن وھاڑی، شیخ عبدالرف راہنما پاکستان تحریک انصاف سٹی وھاڑی، شیخ عبدالرحمن سٹی صدر مسلم لیگ ن وھاڑی، شیخ عرفان جنرل سیکرٹری مرکزی جمعیت اہلحدیث وھاڑی، مختار احمد بھٹی سابق صدر پریس کلب وھاڑی اور قاری لقمان نے کی ریلی سے قائدین نے خطاب کرتے کہا کہ قرآن مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اس کی بے حرمتی کے پےدرپے واقعات پر مسلمان چپ نہیں بیٹھیں گے. قرآن مجید کی حرمت اور تقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ قانون سازی کرے. انہوں نے کہا کہ تحفظ قرآن اور حرمت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ لے کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا ناقابل برداشت ہےسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مرکزی مسلم لیگ ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث ۔اور قرآن وسنہ موومنٹ کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔کنو ینئر مرکزی مسلم لیگ عبدالقیوم محمدی گگو منڈی ۔ صدر قرآن وسنہ موومنٹ عبداللہ دانش ۔ حافظ مقصود احمد نائب صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث ۔ڈاکٹر ابوذرسلیم ۔ سیاسی سماجی رہنما راناقیصر منظور سلہریا۔ مرکزی مسلم لیگ بورے والا نے کہاکہ آزادی رائے اظہار کے نام پر قرآن پاک کی توہین ناقابل برداشت ہے اس پر اسلامی امہ سراپا احتجاج ہے اس مسئلے پر او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھر پور احتجاج کیا جائے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک بھرپور جواب دیں سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج کریں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کاشدیداحتجاج، سول سوسائٹی کی ایک کثیرتعدادنے پلے کارڈاوربینرزاٹھاکراحتجاج کیااورواقعہ کی شدیدمذمت کی، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کاشف اسرار، ارشدبٹ اورمولاناسیف اللہ نے کہاکہ قرآن پاک ساری انسانیت کے لئے پیغام ہدایت ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہئے ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں سویڈن کے دائیں بازوکی انتہا پسند جماعت کے سربراہ راسموس پالودان کے قرآن پاک کی بے حرمتی کے ناپاک اور و مکروہ فعل نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کو مذہبی آزادی، رواداری اوراعتدال پسندی کادرس دینے والامغرب خود اسلام دشمنی میں بدترین قسم کی انتہا پسندی بلکہ اسلاموفوبک دہشت گردی پراترآیاہے حقیقت یہ ہے کہ اسلاموفوبیا اہلِ مغرب کی رگ وپے میں سرایت کرچکا ہے اسی لیے سویڈن کی پولیس بے حرمتی کرنے والے ملعون راسموس پالودان کو روکنے کی بجائے اس کی حفاظت کرتی رہی روزِ اول سے دشمنانِ اسلام کی تمام ترکوششوں کے باوجود قرآنِ پاک میں نہ ہی معمولی سارد وبدل کیاجاسکا اورنہ ہی اس کی عظمت پرکوئی آنچ آسکی جو اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ اس کتابِ مقدس کو اللہ تعالی نے خصوصی تحفظ دیاہواہےمیلسی میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام حرمت قرآن کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین غلہ منڈی میلسی نے اپنے خطاب میں کہا قرآن ہمارے سینوں میں بستا ہے اور اس قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ رب العالمین نے اٹھایا ہے ہمارا حکمرانوں سے مطالبہ ہے سرکاری سطح پر ایک موثر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے غلہ منڈی کے سابق صدر محمد نواز اپنے خطاب میں کہا ماضی میں بھی ان لوگوں نے قرآن مجید کی توہین کی میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کے سویڈن کی موضوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -