سی ٹی ڈی کے کومبنگ آپریشن ، 4مشتبہ افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گردی کے خدشات ، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردئیے لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار ، منڈی بہاﺅالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے 3 مشتبہ افراد گرفتار،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا منڈی بہاوالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا مختلف اضلاع میں 49 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے گئے کارروائیوں کے دوران 517 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی 2713 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔