کمشنر ملتان سے صدر چیمبر آف کامرس وفد کی ملاقات ، مسائل پر تبادلہ خیال، معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار اہم، اشفاق احمد چوہدری

کمشنر ملتان سے صدر چیمبر آف کامرس وفد کی ملاقات ، مسائل پر تبادلہ خیال، ...

  

ملتان(نیوز پورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری سے چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر میاں راشد اقبال کی قیادت میں ملاقات کی. اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں. انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی۔کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔کرپشن(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )

 اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئےمتحرک ہوں۔تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دے۔ شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے تاجران کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہمشکل وقت ہے مگر ملکر معاشی بحران سے نکلا جا سکتا۔وطن عزیز کا نام ملکی سطح پر روشن، اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ ملکی استحکام نسل نو کی بقا سے منسلک ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -