پی ٹی آئی کا ہرمعاملے پر یوٹرن سیاسی نظام کےلئے خطرناک، نعیم خان بھابھہ

پی ٹی آئی کا ہرمعاملے پر یوٹرن سیاسی نظام کےلئے خطرناک، نعیم خان بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق،صوبائی وزیر زراعت اور حلقہ پی پی 234 کے سابق ٹکٹ ہولڈر نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پہلے قومی اسمبلی میں مستعفی ہو کر اب. انہیں رکوانے کی کوشش پی ٹی آئی کا ایک اور یو ٹرن ہے جس نے پاکستان کے مستقل مزاجی والے سیاسی نظام میں تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں ۔یہ واضح کرتا ہے کہ فرد واحد کے سارے فیصلے ہوتے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
ہیں تین دنوں میں پی ٹی آئی کا استعفوں پر بار بار موقف تبدیل ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھلو اپنی اقامت گاہ پر ورکرز سے کیا انہوں نے کہا نگرانی وزیراعلی کی کابینہ میں اگر صحافی ارشاد احمد حقانی اور عارف نظامی ہو سکتے ہیں تو محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی ہونا پی ٹی آئی کو کیوں ہضم نہیں ہورہا وہ الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ ہیں اور حلف اٹھا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق جلد ہی میاں نواز شریف مقدمات میں پیش ہو کر اور سر خرو ہو کر عوام میں ہو ں گے #