خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت

خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت

  

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں بالخصوص شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی کی قیمت 300روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کی کمی اور سردی کی شدت سے ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے ۔ شمالی علاقوں میں تو پٹرول اور تیل کی قلت تھی جس کی وجہ سے عوام کا زیادہ تر انحصار ایل پی جی پر ہی تھا جس کا خودساختہ بحران پیدا کر کے اُس کی قیمت 70روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ نرخ سے زیادہ پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ایسی کسی کارروائی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔نگران حکومت کو ایل پی جی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مقررہ نرخ سے زیادہ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے۔

مزید :

رائے -اداریہ -