بریک ڈاﺅن، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، سلیمان صدیقی

بریک ڈاﺅن، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز پورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سنیئر وائس چیئر مین شیخ اکرم حکیم، مرمزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، وائس چیئر مین جنوبی پنجاب میاں سعید قریشی، غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر،سنیئرنائب صدر جنوبی پنجاب حاجی ندیم قریشی،نائب صدر جنوبی پنجاب شیخ مقصود قریشی، نائب صدر جنوبی پنجاب اکمل بلوچ نے گزشتہ سے پیوستہ رہ ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈان اور اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
ملکی تاریخ میں بدترین گزشتہ سے پیوستہ روز 18 گھنٹے کے طویل بجلی کے بریک ڈان کی وجہ سے اربوں کھربوں کا نقصان ہوگیا اگر یورپ میں اتنا بریک ڈان ہوتا تو نہ صرف توانائی کا وزیر قوم سے معافی مانگ چکا ہوتا بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلی افسران بھی اپنی نوکریوں سے برخواست ہوچکے ہوتے لیکن یہاں آ وے کا آ وا ہی بگڑا ہوا ہے جنہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے تاجر،صنعتکار،مزدور،کسان سمیت دیگر شعبہ ہائے سے وابستہ افراد معاشی بدحالی کی وجہ سے پہلے ہی تجارتی،صنعتی وکاروباری مراکز میں بدحالی کا سماں ہے رہی سہی کسر یوٹیلیٹی بلز اور ہوشربا مہنگائی نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کے لئے جینا محال ہو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب آ ئے روز بجلی کی طویل بندش نے سفید پوش طبقہ کو مزید معاشی بدحالی سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے عام غریب شہری کی کیا حالت ہوگی جن میں آ ٹا،گھی،چینی خریدنے تک کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بجلی کے طویل بریک ڈان کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آ ئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو بلکہ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بند کیا جائے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔