ملتان ، انچارج فرنٹ ڈیسک کی سکیورٹی اہلکاروں سے میٹنگ، موبائل فون میں اپیلی کیشن انسٹال ، جرائم  کی روک تھام کےلئے ایکشن پلان تیار

ملتان ، انچارج فرنٹ ڈیسک کی سکیورٹی اہلکاروں سے میٹنگ، موبائل فون میں اپیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار)انچارج فرنٹ ڈیسک محمد عاصم (ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر) نے ضلع ملتان کے سکیورٹی کانسٹیبلان سے میٹنگ کی جس میں ان کو پرائیویٹ کیمرہ سرویلینس اپلیکیشن کے استعمال بارے مکمل بریفنگ دی۔ سکیورٹی کانسٹیبلان کے موبائل فون میں ایپلی کیشن(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
 انسٹال کی گئی۔ جس میں انہیں سمجھایا کہ کیسے وہ اپنے علاقہ تھانہ کی حدود میں لگے پرائیویٹ کیمرہ جات کا ریکارڈ آن لائن سسٹم میں اپڈیٹ کریں، اور یہ ضلع میں ہونے والے جرائم کی روک تھام میں کس طرح کارآمد ہو سکتے ہیں۔اسکے علاوہ تمام سکیورٹی کانسٹیبلان کو کرائم میپنگ کے بارے میں بھی بریف کیا گیا کہ کس طرح سنگین نوعیت کے کرائم کی کرائم میپنگ انٹریز کرنی ہیں اور پیڈنسی 2022/23 بابت بریف کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد اپنے تھانہ کی پیڈنسی کلیئر کریں تاکہ پنجاب میں ضلع ملتان کی اچھی پوزیشن ہو۔