عمران کی مقبولیت، حکمرانوں پر لرزہ طاری، زین قریشی

عمران کی مقبولیت، حکمرانوں پر لرزہ طاری، زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز پورٹر)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی پی ن لیگ کی قیادت نے ملک لوٹا۔ 11سو ارب روپے چوری کئے اور بیرون ملک جائیدادیں اور اکانٹس(بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
 بنائے۔ دنوں جماعتوں نے 40سال ملک میں باریوں کی سیاست کی۔ قوم کے پاس تیسری آپشن نہیں تھی۔ عمران خان نے 26سال ملک میں سیاسی جدوجہد کی۔ قوم کے پاس عمران خان کی شکل میں متبادل اور ایماندار قیادت میسر آگئی ہے۔ پاکستان کی عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے اقتدار سے علیحدگی کے بعد عمران خان واحد سیاسی قیادت ہیں جنہیں عوام میں بھر پور پذیرائی ملی ہے۔ اور ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔ عمران خان ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ چور دروازے سے اقتدار کے خواب دیکھنے والے ایک بار پھر مایوس اور ناکام ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 62 میں تقریب سے خطاب اور اپنی رہائش گاہ پر این اے 157 اور پی پی 217 سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی عوام پی پی اور ن لیگ کی قیادت کی کرپشن کی بدولت ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کی عوام نے انہیں مسترد کیا اور حالیہ دو ضمنی انتخابات میں لٹیروں کو مسترد کیا۔ اب گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔ ان میں نہ تو ملک چلانے کی اہلیت ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا۔ 8ماہ میں امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا نقصان کیا۔ عوام کو پریشان کیا۔ ملک کو روشنیو ں سے اندھیروں کی طرف دھکیلا۔ 8ماہ کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید کمی ہوئی۔ جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آنے والے انتخابات میں پاکستان کی عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اور ملک کو بحرانوں کی زد میں لانے والے حکمرانوں کو مسترد کریں گے۔ عوام جان چکے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل اور بحرانوں کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں۔ عمران خان کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی اور مقبولیت کو دیکھ کر امپورٹڈ حکمرانو ں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف سیاسی میدان میں ان لٹیروں کا بھر پور مقابلہ کریگی اور انہیں شکست دیگی۔انہوں نے کہا ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں حلقے کی عوام سے بھر پور رابطے میں رہے۔تمام وسائل اور توانائیاں حلقے کی ترقی پر صرف کئے۔ این ا ے157 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔ عوامی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ حلقے کی عوام سے دیرینہ تعلق ہے اور یہ تعلق نبھاتا رہوں گا۔