کار سواروں کا بزرگ پر تشدد، ہاتھ پاﺅں باندھ کر فرار

کار سواروں کا بزرگ پر تشدد، ہاتھ پاﺅں باندھ کر فرار

  

خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)رات کی تاریکی میں کار سوار نامعلوم سفاک افراد کا 68 سالہ بزرگ کے ہاتھ پاں باندھ کر وحشیانہ تشدد رات بھر خوفناک سردی میں عمر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )

رسیدہ بزرگ کھالے میں پڑا رہا، صبح اذان فجر کے وقت زخمی بزرگ کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے کھالے سے نکالا ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ لایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر بزرگ کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا حالت نازک ، ورثا کا شدید احتجاج ، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ موضع گیرے واہن کے رہائشی 68 سالہ صوفی بشیر احمد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بعد اپنے گھر سے قریبی بستی میں اپنے بیٹے کے گھر سائیکل پر جارہا تھا کہ سامنے آنے والے سفید ویگنار گاڑی پر سوار 3 افراد نے انہیں روکا پھر عقب سے دو اور افراد نمودار ہوئے جنہوں نے بزرگ حاجی بشیر احمد کو پکڑ کر زدوکوب کیا اور ان بے رحم افراد نے ان کے کپڑوں سے ہاتھ پاوں باندھ کر نزدیک کھالے میں پھینک کر فرار ہو گئے صبح اذان فجر کے وقت بستی والوں کو آوازیں سنائی دیں کہ" اللہ کے واسطے مجھے بچا لو " محمد ص کے صدقے مجھے بچا لو" تو لوگوں نے کھالے میں جاکر عمر رسیدہ بزرگ کو اٹھایا جو کپڑوں سے بندھے ہوئے تھے ان کے اوپر سائیکل پڑا ہوا تھا گردن پر چوٹ لگی ہوئیں تھی ہاتھ پاں کام نہیں کر رہے تھے زخمی بزرگ کو ورثا اور اہل علاقہ نے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ پہنچایا تشویشناک صورت حال پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کرایا گیا جہاں حاجی بشیر احمد زیر علاج ہیں اور انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے حاجی بشیر احمد کے بیٹے محمد شوکت کے مطابق گردن پر شدید چوٹ کے باعث نچلا دھڑ کام نہیں کر رہا میرے والد کو وہ مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے ملزمان کے خلاف کاروئی کے لئے تھانہ خانگڑھ آج درخواست دے رہے ہیں انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ و بالا حکام سے فوری قانونی کاروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے شریف النفس اور عمر رسیدہ بزرگ کے ساتھ ناروا سلوک قابلِ مذمت ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں اور مظلوم کی درد رسی کریں جمشید احمد دستی سابق ایم این اے ،امیدوار صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ ، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما رانا محمد افضل ، میاں محمد خالد ، جام محمد عارف محمد عابد خان دستی ودیگر سیاسی سماجی رہنماں نے موضع گیرے واہن کے رہائشی بزرگ حاجی بشیر احمد پر تشدد اور ان کے ساتھ کیئے گئے ناروا اورغیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے بے رحم لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے شرپسند عناصر معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہیں انہوں اپنے اخباری بیان میں ک ڈی پی او مظفرگڑھ اورضلعی انتظامیہ سے مظلوم بشیر احمد کی داد رسی کرنے پر زور دیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -