امپورٹڈ حکمران نامنظو رسب کا احتساب ضروری، نواب بہاول عباسی

امپورٹڈ حکمران نامنظو رسب کا احتساب ضروری، نواب بہاول عباسی

  

اوچشریف (سٹی رپورٹر)توشہ خانہ پر امپورٹڈ حکومت کا شور چور مچائے شور کے مترادف ہے زبردستی مسلط کئے گئے حکمرانوں نے ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا (بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

کردی ہے جو غلامی سے بھی بدترین ہے فوری عام انتخابات نہ کروائے گئے تو سب ادارے ذمہ دار ہوں گے عمران خان کی حمایت اللہ کی طرف سے ہے امید ہے عمران خان قوم کو مایوس نہیں کرے گا،ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 166 نواب پرنس بہاول عباس خان عباسی نے چنی گوٹھ میں سید محموداکبر شاہ رضوی کی رہائشگاہ محمود باغ میں زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے سلیکٹیڈ احتساب کسی کو بھی قابل قبول نہیں 70سال سے حکومتوں میں رہنے والوں نے توشہ خانہ میں ہاتھ رنگے آج وہی لوٹنے والے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا شور مچا رہے ہیں جو چور مچائے شور کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے جو غلامی سے بھی بدتر ہے ایسی صورت حال میں مقتدر اداروں نے بھی ملک بچانے کے لیے کردار ادا نہ کیا اور سب تماشائی بن کر دیکھتے رہے تو سب ہی ذمہ دار ہوں گے اور تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ایسے میں ضروری ہے کہ فوری عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ ایک مضبوط حکومت آئے جو ملک کو سنبھال سکے اور ترقی کی راہ پر ڈال سکے دریں اثنا نواب پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سید محمود اکبر شاہ رضوی کے پوتے اور ملک خادم حسین کلیار کے صحابزادے عدنان خادم کلیار کو شادی کے بندھن میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر سید محمود اکبر شاہ رضوی ملک حسین کلیار نعمان کلیار فیصل امین سیال خلیل الرحمن چوہان رانا مجاہد فرحان خلیل چوہان محمد عامر ودیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -