ملکی بحران، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، جمشید خان دستی

ملکی بحران، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، جمشید خان دستی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو مسترد کرتے ہیں محسن نقوی زرداری کا خاص بندہ ہے اور نواز زرداری گٹھ جوڑ ہے اسی لیے غیر جانبدار نگران وزیر اعلی بنایا جائے اگر پی ڈی ایم زیادہ دیر تک اقتدار پر قابض رہی تو خدانخواستہ ملک کو خانہ جنگی اور خونی انقلاب سے کوئی نہیں بچا سکے گا چیف الیکشن کمشنر کو فی الفور (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )

فارغ کیا جائے سپریم کورٹ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک وقوم کو مزید گھمبیر صورتحال سے بچانے کے لیے فی الفور از خود نوٹس لے اور بحرانوں سے نجات کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ زرداری،نواز گٹھ جوڑ سے الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے تاکہ ان کی من مانیوں کا سلسلہ جاری رہے اور مہنگا ئی،معاشی بدحالی کا شکار ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام بھوک وافلاس میں مبتلا رہے زرداری نواز اتحاد ملک وقوم دشمن اتحاد ہے جو اپنے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو کرش کرنا چاہتے ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اس وقت سنگین صورتحال یہ ہے کہ غریب شہریوں کو نہ آ ٹا مل رہا ہے نہ گھی مل رہا ہے نمک سے لیکر تمام اشیاناب ہو چکی ہیں عوام کے گھروں میں فاقے ہیں کسان بدحالی کا شکار ہے بجلی گیس کی مہنگے ہونے کے باوجود نہ بجلی میسر ہے نہ گیس فراہم کی جا رہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے غریب طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے یہاں تک کہ سفید پوش طبقہ بھی پریشانی میں مبتلا ہے لاقانونیت کی یہ صورتحال ہے کہ چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافے کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے اسی لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کو نااہل قرار دیا جائے ۔ّ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -