گوداموں پر چھاپہ، گندم کی700بوریاں ضبط، مالک گرفتار

  گوداموں پر چھاپہ، گندم کی700بوریاں ضبط، مالک گرفتار

  

 ڈیرہ غازیخان، چوٹی زیریں(سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر مہر اختر حسین کی زیر قیادت ٹیم نے فاروق احمد شان ٹریڈرز نواں شہر چوٹی کے دو گوداموں سے ذخیرہ کی گئی 700گند(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )

م کی بوریاں ضبط کرکے گوداموں کو سیل کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹراکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بتایا کہ نواں شہر چوٹی کے رہائشی فاروق احمد کے گودام سے گندم سٹاک کی اطلاع ملی تو محکمہ فوڈ نے اسے چیک کیا،اس دوران دوسرے گودام سے بھی گندم سٹاک کا پتہ چلا،جس پر پنجاب ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گوداموں سے700بوری گندم برآمد کرکے مالک کو گرفتار اور اس کیخلاف تھانہ چوٹی میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذخیرہ کردہ گندم کی محکمہ فوڈ کو اطلاع دیں،ہم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -