مٹھن کوٹ میں نوجوان قتل، لاش کھیت سے برآمد

 مٹھن کوٹ میں نوجوان قتل، لاش کھیت سے برآمد

  

 بہاولپور، مٹھن کوٹ، رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی)چند روز قبل سے مٹھن کوٹ کے نواحی علاقے بروس آباد سے ایک نوجوان اعجاز مشوری گھر سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی کہ ایک شخص اخلاق مشوری نے15پر پولیس کو اطلاع کہ کھیتوں میں کسی کی نعش زمین میں دفن دکھائی دے رہی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زمین سے نوجوان کی نعش کو نکالا شںناخت کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ نعش گھر سے لاپتہ نوجوان اعجاز مشوری کی ہے جس کو قتل کر کے زمین میں دفنایا گیا ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال(بقیہ نمبر31صفحہ6پر )

 راجن پور بھجوا دیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مبینہ قتل کا واقعہ برادری میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے چونیاں قصور کا رہائشی 35 سالہ بلال رفیق جوکہ کہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ قومی شاہراہ خان بیلہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بلال رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکار کی مدد سے لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے حادثہ بارے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -