بہاولپور، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سرگرم، ایک روزہ ٹریننگ کورس، کمشنر کا افتتاحی سیشن سے خطاب، میونسپل سروسز کی بہتری پر فوکس کرنیکی ہدایت

بہاولپور، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سرگرم، ایک ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ لوکل گورنمنٹ اےنڈ کمےونٹی ڈوےلپمنٹ جنوبی پنجاب کے زےر اہتمام لوکل گورنمنٹس کی ورکنگز پر ایک روزہ اورئینٹیشن ٹریننگ کورس کا انعقاد بہاولپور میں کیا گیا۔ کمشنربہاول پور ڈوےژن راجہ جہانگےر انور نے ورکشاپ کے افتتاحی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولےات کی فراہمی کے لےے محکمہ لوکل گورنمنٹ کلےدی کردار کا حامل ہے اور اس محکمہ کے ز(بقیہ نمبر40صفحہ6پر )

ےر انتظام مےونسپل سروسز کے شعبہ جات کی اپ گرےڈےشن اور استعدادِ کار مےں اضافے کے لےے تربےتی سےشنز وقت کی ضرورت ہےں۔انہوں نے کہا کہ افسران کو اون سورس ریونیو میں اضافہ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا ئے ،شہروں میں جانوروں کے لیے ایریاز کو مخصوص کیا جائے اور دفاتر کی صفائی کو بھی بہتر کرنا چاہیے۔کمشنر بہاول پور نے بتاےا کہ بہاول پور مےں فرید گیٹ کے ساتھ جلد پبلک ٹوائلٹس کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام کےا جارہا ہے۔ شہروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران ترقےاتی سکےموں کے منصوبہ بندی کرتے وقت مستقبل کے درپےش چےلنجز اور مالی امور کو مدنظر رکھےں تاکہ ترقی کے دےر پا ثمرات عوام تک پہنچےں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے لےے صحت و صفائی کی بنےادی سہولےات کی فراہمی بنےادی اہمےت کی حامل ہے۔ اس سلسلہ مےں منصوبہ جات کو دےرپا اور پائےدار بنانے کے لےے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائےں۔ تربےتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سےکرٹری لوکل گورنمنٹ اےنڈ کمےونٹی ڈوےلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد امےن اوےسی نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز، ٹےکسےشن اور مالےاتی امور، مےونسپل کارپورےشنز کی وسعتِ کار مےں اضافہ اور فنگشنز آف لوکل گورنمنٹ کے بارے مےں جنوبی پنجاب کے افسران کو آگاہی و تربےت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت افسران کی تربیت کرنا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔جی ایم۔پی ایم ڈی ایف سی مسعود محمود تمنا نے شرکا ءکو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے فنگشنز ،ٹیکسیشن،اون سورس ریونیو اور فنانشل سیسٹنبیلٹی بارے تفصےلات سے آگاہ کےا ۔ریٹائرڈ ڈائریکٹر پلاننگ ملک رفیق احدنے پنجاب پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیمز رولز جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ شیخ محمد طاہرنے پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز پر افسران کو لیکچر دیا۔ تربےتی سےشن مےں ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو اور ڈوےژن بھر کے لوکل گورنمنٹ ، مےونسپل کارپورےشنز، ضلع کونسل اور جنوبی پنجاب بھر کے محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران نے شرکت کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -