بھرتی پر پابندی، ایم ڈی اے، پی ایچ اے میں انٹرویوز منسوخ، نوجوانوں میں تشویش کی لہر، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

بھرتی پر پابندی، ایم ڈی اے، پی ایچ اے میں انٹرویوز منسوخ، نوجوانوں میں تشویش ...

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)نگران حکومت پنجاب کا ہر طرح کی سرکاری اداروں میں بھرتی پر پابندی عائد کردی جس کے ضمن میں MDA اور PHA میں آسامیوں کے جاری اشتہار اور انڑویو کینسل کر دیے جبکہ MDA کے ماتحت واسا ملتان کے ڈائریکٹرز حکومت پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کے لیے پر تول رہا ہے کیونکہ و اسا کے 120 ڈیلی ویجز ملازمین ملازمین کو مستقل(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

 کرنے پر عدالت لیبر کورٹ نمبر 9 نے مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں عدالت سے سٹے آڈر آنے پر مستقل بھرتی رکنے سے وا سا CBA اور انتظامیہ ٹاوٹ میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ CBA کے عہدیداروں نے اپنے بچے فی سب ڈویزن 2 ملازم یونین کے رکھنے پر انتظامیہ پر دباو ڈال دیا اور ایسا نا کرنے پر ہڑتال کی دھمکی دے رکھی ہے یاد رہے کے سابقہ منیجنگ ڈائریکڑ قیصر رضا کو بھی اس طرح بھتہ CBA کو نا دینے پر بلیک میل کر کے محکمہ سے جانے پر مجبور کیا تھا جو نہایت ایماندار شخصیت تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -