میپکو، صارفین سے بلنگ مد میں2کھرب75ارب وصول

  میپکو، صارفین سے بلنگ مد میں2کھرب75ارب وصول

  

ملتان(نیوز پورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مالی سال 2022-23 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق میپکو نے مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران جنوبی پنجاب میں بجلی صارفین سے بلنگ کی مد میں 2کھرب75ارب روپے وصول کئے جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 96 اعشاریہ95فیصد رہی ہے۔ پرائیویٹ صارفین سے2کھرب61ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح97.18فیصد اور سرکاری اداروں سے13 ارب64 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح92.71فیصد رہی۔ جولائی تادسمبر2022 کے دور(بقیہ نمبر48صفحہ6پر )

ان گھریلو صارفین سے ایک کھرب37ارب92کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 98.30 فیصد، کمرشل صارفین سے30ارب81کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح100.2فیصد، جنرل سروس کنکشنوں کے حامل صارفین سے ایک ارب59کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح97.63فیصد، صنعتی صارفین سے 58ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 96.92فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے32 ارب55 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح90.5فیصد اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 49کروڑ42لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح102.67فیصد رہی ہے۔میپکو نے مالی سال میں پروگریسولائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ2فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کے 20 کروڑ32لاکھ یونٹس بچاکر 4ارب 42کروڑ روپے کا فائدہ پہنچاہے۔ مالی سال کے دوران ایک لاکھ2ہزار511بجلی چوروں کو مجموعی طورپرایک ارب روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے74کروڑروپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی7 ہزار656درخواستو ں میں سے ایک ہزار653بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 2 لاکھ3ہزار147نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان کنکشنوں کی تنصیب کے بعد میپکوکے صارفین کی کل تعداد78لاکھ 22ہزار113ہوگئی ہے جس میں 69 لاکھ81ہزار862گھریلو، 6لاکھ28ہزار969 کمرشل، 60ہزار564 صنعتی، 469 بلک سپلائی، ایک لاکھ سے5ہزار162زرعی ٹیوب ویل،43ہزار201بلک سپلائی اور ایک ہزار886دیگر کیٹگریز کے صارفین شامل ہیں۔صارفین کی تعداد اور بجلی کے تقسیمی نظام کے لحاظ سے میپکو ملک کی نمبر ون بجلی کمپنی ہے۔دسمبر2022 کے اختتام تک میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے 11KVفیڈرز کی تعداد1709ہوگئی ہے۔رواں مالی سال کے دوران3 لاکھ32ہزار767خراب اورجلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ان میں 3 لاکھ20ہزار366سنگل فیز میٹرز اور 12ہزار401 تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے گرڈاسٹیشنوں کی تعداد 141ہے۔جنوبی پنجاب میں ہائی ٹینشن (HT)لائنوں کی کل لمبائی 81ہزار811کلومیٹر اور لوٹینشن (LT) لائنوں کی کل لمبائی50ہزار512کلومیٹر ہوگئی ہے جبکہ مالی سال کے دوران مختلف استعدادکار کے3ہزار538ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز 2 لاکھ28ہزار644ہو گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -