ملاوٹ ثابت، سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف، وارننگ

ملاوٹ ثابت، سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف، وارننگ

  

 ملتان، مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر، خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایات پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد ملتان میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیا کی فروخت کرنے پر اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح یوسف آئل مل روڈ ملتان میں خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور آئل تبدیلی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر سنیکس یونٹ کو 40 ہز(بقیہ نمبر49صفحہ6پر )

ار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ کبیر والا میں بیکری یونٹ کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید میاں چنوں میں ناقابلِ سراغ اشیا فروخت کرنے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ہول سیلر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں بورے والا میں گرائنڈنگ یونٹ کو پروڈکٹ کو زمین پر سٹور کرنے، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔دریںاثناءمظفر گڑھ میں فوڈاتھارٹی ٹیموں نے چار بردار گاڑیوں کا دودھ چیک کیا تو ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -