سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان

سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان

  

 اسلام آباد( آن لائن ) رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے، اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاو¿نٹ ہونا لازم ہوگا۔

حج اخراجات

مزید :

صفحہ اول -