پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر  اعلی افسران کے تقرروتبادلے متوقع

   پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر  اعلی افسران کے تقرروتبادلے متوقع

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلی افسران کے تقرروتبادلے متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد تمام آرپی اوز ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور لاہور میں ڈی آئی جیز کی سیٹوں پر تقرروتبادلے کئے جائیں گے، جن کیلئے گزشتہ شام 7بجے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب عہدیداروں نے انٹرویو بھی کیے ہیں ۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹررائے بابرکو آر پی او تعینات کیا جائے گا ، نئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کےلئے ڈاکٹر عابد کے نام کی منظوری متوقع ہے ڈی آئی جی انعام وحید، صادق ڈوگر، شارق کمال کو آر پی اوز کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے ، ہمایوں بشیر تارڑ،سہیل چودھری سمیت دیگر افسران کا وفاق سے پنجاب بھیجے جانے کا امکان ہے اور تبادلے کے بعد بطور آر پی اوز تعیناتیاں متوقع ہیں۔ آر پی اوز کے تبادلوں کے بعد ڈی پی اوز کے تبادلے ہونگے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیلئے سہیل سکھیرا اور ڈاکٹر عابدکے، آر پی اوز کے لئے ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، سہیل چودھری کا انٹرویو کے لیے کا ل کی گئی تھی۔

تبادلے متوقع

مزید :

صفحہ اول -