لطیف کھسہ کے بیٹے بلخ شیر پر حملے کا مقدمہ درج

  لطیف کھسہ کے بیٹے بلخ شیر پر حملے کا مقدمہ درج

  

     لاہور(کرائم رپورٹر) رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاون میں درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ رات بلخ شیر کونا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلخ شیر کینال روڈ سے کریم بلاک کی طرف جا رہا تھا یونیورسٹی کے بلمقابل گیٹ پر رکا اور دوست کا انتظار کرنے لگا کہ 2 نامعلوم افراد آئے اور ہاتھ میں پسٹل پکڑ کر گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور جان بچاتے ہوئے گاڑی بھگائی۔نا معلوم ملزمان نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ میں وکیل ہوں میرے والد سیاستدان ہیں قبل ازیں تھریٹس بھی ملتی رہی ہیں ہمارے ہائی پروفائل کیسسز زیر التوا ہیں۔مجھے جان سے مارنے کی نیت سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔میرا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے مدعی مقدمہ جو کہ زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہے اس سے بھی ملاقات کی گئی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہوں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا، سیف سٹی کے کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کا تا حال علم نہیں ہو سکا، زخمی کے ٹھیک ہونے پر ان کی مدد سے ملزمان تک پہنچا جائے گا۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -