نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

   نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غورشروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری یکم فروری سے اکتیس مارچ تک جاری رہے گی، مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ مردم شماری تک انتخابات کے التوا کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، مردم شماری اور بعد ازاں حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر نگران حکومت کی طوالت پر بھی غورکیا جائیگا،مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ دور حکومت میں انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کروانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ 

نئی مردم شماری 

مزید :

صفحہ اول -