عمران خان،پرویز الٰہی کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری آج عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

  عمران خان،پرویز الٰہی کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری آج عدالت میں ...

  

       لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کرنے پر اتفاق کرلیا۔زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق اور آج عدالت میں درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ ملاقات میں وکلاءاور پارٹی رہنماو¿ں سے قانونی مشاورت بھی مکمل کی گئی۔ذرائع کے مطابق قانون دان احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات کے شرکا ءکو مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔علاوہ ازیں ملاقات میں پرویزالٰہی کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات بارے بھی گفتگو کی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔زمان پارک میں ہونےوالی ملاقات کے دوران سیاسی رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالٰہی نے آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور نے اس بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سے نفرت، سابق آرمی چیف ساتھ دینے والا اور رجیم چینج کی سازش میں ملوث تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگران وزیر اعلی کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف اور اخلاقیات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے

وزیراعلیٰ تقرری/چیلنج

مزید :

صفحہ اول -