پےسکو کی جانب سے تمام علاقہ جات مےں بجلی مکمل طور پر بحال ،و عارف محمود سدو زئی

 پےسکو کی جانب سے تمام علاقہ جات مےں بجلی مکمل طور پر بحال ،و عارف محمود سدو ...

  

پشاور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسرپیسکو عارف محمود سدو زئی نے کہا ہے کہ پےسکو کی جانب سے تمام علاقہ جات کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے اور بجلی کی ترسےل کا جائزہ وہ خود لے رہے ہےں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسکوکے دائرہ کار میں آنے والے تمام گرڈ اسٹیشنز آپریشنل ہیں اور متعلقہ علاقہ جات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس دن بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا تھا اسی رات گیارہ بجے تک ۸۰ فیصد سے زائد گرڈ اسٹیشنزپر بجلی بحال کر دی گئی تھی جو کہ پیسکو کے لیے باعث فخر ہے۔ اس کے علاوہ اگلے روز ہی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی اور پےسکو کے دائرہ کار مےں آنے والی تمام انڈسٹرےز کوبھی بجلی فراہم کر دی گئی تھی۔ تاہم لوڈمنےجمنٹ کے باعث محدود پےمانے پر لوڈشےڈنگ کی جاسکتی ہے چنانچہ عوام سے التماس ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پیسکو کے ساتھ تعاون کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -