الپوری سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برفباری ، وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی 

الپوری سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برفباری ، وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے صدر مقام الپوری سمیت مختلف علاقوں بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری ، وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ وادی شانگلہ میں خون جما دینے والی سردی کا راج۔ یخ بستہ ہوا¶ں نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا سخت سردی اور بجلی کا نظام مکمل طور پر معطل وادی کے مارکیٹوں میں ہو کا عالم شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ برف باری سے وادی کے بیشتر علاقوں میں مقامی پن بجلی گھروں کے تارے بھی ٹوٹ گئی جس سے وادی مکمل طور پر تاریکیوںمیں ہیں۔ موبائل نیٹ ورک اور فور جی بھی متاثر ہوگئے ہیں۔ برفباری کے باعث الپوری تا شانگلہ ٹاپ۔ یختنگے۔ چکیسر کنڈﺅ سر۔ اجمیر اور دیگر علاقوں کے رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ سست روی سے جاری ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے بغیر چین گاڑی چلانے پر مکمل طور پر پابندی ہے اور برف ہونے والے تمام سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں جو سیاحوں اور مقامی راہگیروں کی مدد میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوںو برفباری کا یہ سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔۔