پارا چنار ،فنکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پارا چنار ،فنکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں فنکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا فنکار ڈھول کی تھاپ پر پریس کلب پہنچے اور مقامی رقص کا مظاہرہ کرکے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج ریکارڈ کیا پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہنری ٹولنہ کے صدر جابر حسین، سردار حسین، علی جان، امداد حسین اور اختیار حسین نے کہا کہ انہیں ایف سی پاک فوج اور پولیس سمیت تمام سرکاری نوکریوں میں کوٹہ دیا جائے اور انہیں حقوق دئیے جائیں اور ان کے مردوں کو شہر اور دیگر قبرستانوں میں فری دفنانے کی اجازت دی جائے اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما سید جعفر حسین اور ملک ابوالحسن عرف طورائے نے کہا کہ فنکاروں کے تمام جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں