تورڈھیر پولیس کی کارروائی ،موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 

تورڈھیر پولیس کی کارروائی ،موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ)تورڈھیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹر کار کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیرنگرانی منشیات کی لعنت کے خلاف صوابی پولیس کی بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور شفیع الرحمٰن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تورڈھیر مختیار خان بمع اے ایس آئی اسد زمان و پولیس ٹیم نے بمقام جہانگیرہ پل پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک موٹرکار از قسم XLI کو چیکنگ کی غرض سے رکنے کا اشارہ کیا تا ہم ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی جس کا فوری تعاقب کیا گیا تا ہم کچھ فاصلے پر ڈرائیور نے بجلی کے کمبے سے ٹکر مارتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی، موٹرکار کو تحویل میں لے کر ملزم کا تعاقب کیا گیا تا ہم قریبی آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے رفو چکر ہوا۔ گاڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے جس سے 73 پیکٹ چرس اور 41 پیکٹ افیون برآمد ہوئی جو کہ موقع پر وزن کرنے پر چرس 88.717 کلوگرام جبکہ افیون 52.29 کلو گرام نکلی۔واضح رہے کہ ملزم موٹرکار میں منشیات سمگل کرنے کی تاک میں تھا تاہم بروقت کارروائی کی بدولت کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ تورڈھیر میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش و گرفتار کے لئے کوششیں جاری ہیں۔