ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں  ڈاکٹر محمد اقبال کا بنوں کے مختلف علاقوں اور چوکیات کا دورہ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں  ڈاکٹر محمد اقبال کا بنوں کے مختلف علاقوں اور چوکیات ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے گزشتہ روز بنوں کے مختلف علاقوں اور چوکیات کا دورہ کیا۔ ضلعی پولیس دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ایس ڈی پی صدر شاد علی خان بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چوکیات کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر چوکیات انچارجز کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہتے ہوئے ارد گرد مشکوک اور اجنبی افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ انھوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -