ملازمین ، اپ گریڈیشن اور مراعات کے حصول پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے : اسلم خان 

  ملازمین ، اپ گریڈیشن اور مراعات کے حصول پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے : اسلم ...

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے قائدین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود‘ ترقی‘ اپ گریڈیشن اور مراعات کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ان کے حق اور مطالبات کی تکمیل کے لےے بھرپور جدوجہد کرتے رہیں گے کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہماری روایت ہے ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ تین سال میں ہم نے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو ترقی دلوائی جو مختلف صوبوں محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ کوھاٹ میں نئے ترقی پانے والے کلرکوں کی طرف سے تقسیم انعامات کی منعقد کردہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ایپکا کوھاٹ کے ضلعی صدر محمد آصف خان نے کیا تھا صوبائی قائدین میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اسلم خان‘ صدر خبیر پختونخوا سریر خان‘ صوبائی جنرل سیکرٹری منیر خان مہمند‘ ایپکا محکمہ تعلیم کے صوبائی صدر فرمان اللہ کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای او کوھاٹ قیصر خان وزیر‘ سپرنٹنڈنٹ محکمہ تعلیم کوھاٹ ڈاکٹر عبدالغفور اور وحید گل شامل تھے تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین اسلم خان تھے تقریب کی صدارت ایپکا محکمہ تعلیم کوھاٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور نے کی قائدین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائم سکیل‘ نئی پوسٹوں کی منظوری اور ڈویژنل ڈائریکٹریٹ کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور ملازمین کے مراعات اور حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے بشرطیکہ ملازمین متحد ہو کر ہمارے شانہ بشانہ ہوں انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لےے نہ سردی کی پرواہ کی نہ گرمی کی احتجاج کے دوران ڈنڈے کھائے سختیاں برداشت کیں مگر حقوق حاصل کر کے لوٹے اور ان شاءاللہ ہماری یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی تقریب کے دوران قائدین نے محکمہ تعلیم کے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلرکس میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کےے جبکہ ایپکا کوھاٹ کے مرکزی و صوبائی قائدین کو یادگاری شیلڈز دیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -