عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،حاجی زبیر علی

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،حاجی زبیر علی

  

پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کو گھر وںکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنامشن ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،گذشتہ روز میئر پشاو ر حاجی زبیر علی نے این اے 31 اور پی کے 78 کے علاقے محلہ محمد داد میں تعمیر نالی و فرشبندی کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہیں اس دوران جے یو آئی ر ہنما ارباب فاروق جان، مولانا حافظ عبدالرﺅف اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر مئیر پشاو ر حاجی زبیر علی نے محلہ محمدداد میں فرش بندی کا افتتاح کردیا، مئیر پشا ور حاجی زبیر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کیلئے کوشاں ہیں اورانکو علاج معالجہ کیلئے بی ایچ یوز بھی قائم کیاجائے گا تاکہ علاقے میں عوام کو طبی سہولیات مل سکیں جبکہ خواتین کیلئے دستکاری سنٹربھی بنایاجائیگااس موقع پر اہلیان علاقہ نے مئیر پشاور کا شکریہ اداکیاجنہوں نے ترجیحی بنیادوں پر علاقے میں نالی اور گلی کی فرش بندی کیںانہوں نے مئیر پشاور کو خراج تحسین پیش کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -