ایپکا خیبر پختونخوا نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا 

ایپکا خیبر پختونخوا نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایپکا خیبر پختونخواہ نے انتخابی شیڈول جاری کرکے انتخابات کا اعلان کردیا27فروری کو انتخابات ہوں گے جبکہ تنائج کا اعلان 28فروری کو کیا جائے گا، اس سلسلے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے چیف الیکشن کمشنر محمد زمان خٹک کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) خیبر پختونخواہ میں ایپکا کابینہ صدر، سینئر نائب صدر، جونیئر صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری،پریس سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور آفس سیکرٹری کے عہدوں پر انتخابات کا انتخابی شیدول کچھ اس طرح ہوگا کہ24-1-2023 کاغذات نامزدگی کی وصولی،31-1-23کوکاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی، 2-2-2023کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی 6-2-2023کاغذات پر اعتراض ہوں گے 7-2-2023کو کاغذات کی واپسی 9-2-2023کو کاغذات پر گفت و شنید ہوگی 9-2-2023کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی 27-2-2023کو انتخابات ہوں گے جبکہ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 28-2-2023کو کیا جائے گا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -