ڈی ایم سی کے مالی کی ڈاکٹر کے عہدے پر ترقی کی منفرد درخواست

 ڈی ایم سی کے مالی کی ڈاکٹر کے عہدے پر ترقی کی منفرد درخواست

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایم سی کے مالی نے ڈاکٹر کے عہدے پر ترقی کی منفرد درخواست دائر کردی ۔ مالی کی درخواست پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے، اپنا کلینک کھول لیں۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈی ایم سی کے ملازم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمد سہیل کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ہیڈ مالی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہا ہوں۔ ہومیوپیتھی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے، کارپوریشن میں اسامی بھی ہے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے، اپنا کلینک کھول لیں۔ ہم اور آپ کے وکیل آپ کے کلینک دوا لینے آئیں گے۔ وکیل صاحب، کبھی آپ نے دوا لی ہے، اپنے موکل سے؟ڈی ایم سی کی وکیل صائمہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مالی کی درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، مسترد کر دی جائے۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -