سندھ بھرکے24ہزارخاندانوں میں الخدمت ونٹر پیکج تقسیم 

سندھ بھرکے24ہزارخاندانوں میں الخدمت ونٹر پیکج تقسیم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فا¶نڈیشن کی جانب سے سندھ بھرکے مستحق ونادار خاندانوں کوونٹر پیکج کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کواس وقت سخت سردی کا سامنا ہے۔الخدمت کی جانب سے اب تک سانگھڑ،کشمور، شہدادکوٹ،مٹیاری،حیدرآباداور سکھر سمیت سندھ بھرکے تمام اضلاع کے 24ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو سردی سے بچا¶ کےلئے ونٹرپیکج فراہم کیاجاچکا ہے،جس میں رضائیاں، تکیے، گرم کپڑے،جیکٹس،مچھردانیاں اورجوتے شامل ہیں۔ ونٹرپیکج کی تقسیم کےلئے سندھ بھرکے تمام اضلاع میں تقریبات منعقد کی گئیں جس میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران سمیت مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین کاکہناتھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث لاکھوں خاندان متاثر ہوئے اور اب سرد موسم کے باعث متاثرین سخت آزمائش سے دوچار ہیں۔الخدمت فا¶نڈیشن نے متاثرین کادرد محسوس کرتے ہوئے مشکل کی ہرگھڑی میں ان کی داد رسی کی ہے اوراب نادارومستحقین میں ونٹرپیکج کی تقسیم کادائرہ کارمزیدبڑھایاجارہاہے۔ ان کا مزیدکہناتھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیرحضرات کو اپنا بھرپورکردار ادا کرناچاہئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -