کراچی میں جلد پانی کی  فراہمی بحال ہو جائیگی: واٹر بورڈ

کراچی میں جلد پانی کی  فراہمی بحال ہو جائیگی: واٹر بورڈ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈاوں کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی، تاہم واٹر بورڈ کے مطابق چند گھنٹوں میں شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر منگل کی صبح 5 بج کر 15 منٹ پر بجلی بحال ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 گھنٹوں بعد پانی کی فراہمی معمول کے مطابق آنا شروع ہو جائے گی۔واٹر بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بریک ڈاو¿ن سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی 5 نمبر لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو 640 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -