سکھر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ  جام سومرو انتقال کر گئے

  سکھر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ  جام سومرو انتقال کر گئے

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ جام سومرو انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ میں ، صحافی ، کیمرہ مینوں ، فوٹو گرافروں سمیت سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں کی شرکت ، سوگواروں سے تعزیت ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ و سکھر پریس کلب کے رکن استاد جام سومروگذشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ سکھر کے علاقے گلشن اقبال نزد قریشی گوٹھ میں ادا کی گئی بعد ازیں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ میں سکھر اور اسکے گرد نواح کے صحافیوں، کیمرہ مینوں ، فوٹو گرافروں سمیت سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں و معززین شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -