ضیاءالحق سرحدی پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف زکامرس اینڈ انڈسٹری  خیبر پختونخوا کا کوآرڈنیٹر مقرر

ضیاءالحق سرحدی پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف زکامرس اینڈ انڈسٹری  خیبر پختونخوا ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(PAJCCI) اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے سابق سینئر نائب صدر ضیاءالحق سرحدی کو پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI)خیبرپختونخوا کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ ضیاءالحق سرحدی کی تقرری پی اے جے سی سی آئی کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا نے گزشتہ روز کی ہے۔ضیا ءالحق سرحدی اس وقت ڈائریکٹر (PAJCCI)کے عہدے پر بھی فائز ہیں اورپی اے جے سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی اضافی فرائض سرانجام دیں گے یہ فیصلہ پاک افغان تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ضیا ءالحق سرحدی کی بے لوث کاوشوں کے باعث کیا گیا ہے۔اپنی تقرری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضیا ءالحق سرحدی نے محمد زبیر موتی والا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بحیثیت کوآرڈینیٹر کااضافی چارج اور ذمہ داریاں دے کر ان پر جواعتماد کا اظہار کیاوہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین محمدزبیر موتی والا کی متحرک قیادت ملک کے تمام تاجروں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs)پر مشتمل پورے خطے کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے پی اے جے سی سی آئی کی اعلی سطحوں کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ضیاءالحق سرحدی نے کہا کہ ملک کو درپیش سخت معاشی چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان باہمی تجارت کو درپیش مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور تجارت سے وابستہ افراد کو کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیںتاکہ اس وقت پاک افغان باہمی تجارت میں دونوں جانب سے جو مشکلات درپیش ہیں اس کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -