قرآن پاک بے حرمتی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کااحتجاجی مظاہرہ

  قرآن پاک بے حرمتی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کااحتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں کثیر تعداد نوجوانوں اور عوام نے شرکت کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قےادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے جی ایس عبدالکریم ،صدر ملک کلیم اللہ اور دیگر عہدیداروں نے کی اس موقع پر مظاہرین نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سویڈن کا جھنڈا بھی نذر اتش کیا گیا اور قرآن مجید نذر اتش کرنیوالے ملعون کا پتلہ بھی جلا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کو نذر اتش کرنا بد ترین مغربی دہشت گردی ہے ،قرآن مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اس کی بے حرمتی کے پیدرپے واقعات پر مسلمان چھپ نہیں بیٹھیں گے ،قرآن مجید کی ھرمت اور تقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ قانون سازی کریں ۔انہوںنے کہا کہ تحفظ قرآن اور حرمت رسولﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کےلئے کسی قسم کی قربانی دریغ نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ آزادی اظہار کی اڑ لے کر کسی کے جذبات سے کھیلنا نا قابل برداشت ہے ،اظہار رائے کی ازادی کا نعرہ لگانے والے مغربی ممالک خو د دہرا معیار رکھتے ہیں اگر ہولو کاسٹ پر بات کرنا جرم ہے تو قرآن مجید اور رسول ﷺکی شان اقدس میں گستاخی جرم کیوں نہیں ہوسکتی ؟انہوںنے کہا کہ عالمی برادری حرمت قرآن ،انبےائے کرام اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ اقدام کی روک تھام کےلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرے ،یہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے تمام اسلامی ممالک اس تناظر میں متعلقہ لائحہ عمل ترتیب دیں مظاہرے سے مسلم یوتھ لیگ پشاور کے ذمہ دار سامہ منظور اور مسلم سٹوڈٹنس لیگ پشاور کے ذمہ دار ابوذر نے بھی خطاب کیا انہوںنے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت قرآن مجید کی حرمت کی خاطر قائدانہ کردار ادا کرے اور سویڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -