محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان ، فارسٹ گارڈ کی نوکریوں میں خرید وفروخت کا انکشاف 

محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان ، فارسٹ گارڈ کی نوکریوں میں خرید وفروخت کا ...

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان میں کرپشن کا انکشاف، فارسٹ گارڈ کی نوکریوں میں خرید وفروخت کا انکشاف.تفصیلات کے مطابق پچھلے سال جنوبی وزیرستان میں فارسٹ گارڈ کی آسامیاں مشتہر ہوئی تھیں جس کے لئےجنوبی وزیرستان اپر و لوئر سے درجنوں امیدواروں نے حصہ لیا.امیدواروں کے لیئے باقاعدہ فیزیکل ٹیسٹ رکھا گیا تھافیزیکل ٹیسٹ کےلئے 194 لوگ شامل تھے جبکہ ٹیسٹ میں 251 افراد شامل تھےذرائع کے مطابق فیزیکل ٹیسٹ کے پاس ہونے کے بعد تحریری ٹیسٹ کے لئے کوالیفایڈ کیا جاتا ہے.زرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹیسٹ میں ٹیسٹ لینے والی کمپنی اور ڈسٹرکٹ افس جنگلات کی ملی بھگت سے حقدار افراد کو مختلف حیلوں بہانوں سے ٹرخایا جاتا ہے جبکہ اسکی جگہ ممبران اسمبلی اور پیسوں کے بدلے افراد کو بھرتی کرنے کا پلان بنایا گیا ہے.رضوان نامی ایک امیدوار نے بتایا کہ میں نے اپلائی کی تھی اور فیزیکل ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد مجھے رول نمبر بھی جاری کیا گیا تھا مگر مجھے اب بتایا جاتا ہے کہ آپ نے فیزیکل ٹیسٹ پاس نہیں کیا اور میری حق تلفی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.عوامی حلقوں نے اعلی حکومتی اداروں سے محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان میں ہونی والی کرپشن اور نوکریوں کی بندر بانٹ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -