انٹر بینک ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے مہنگا ،سٹاک مارکیٹ انڈیکس 612پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ جاری رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میںڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاو¿ 230 روپے 40 پیسے ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 240 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزکاروبارکا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 91 رہی۔بازار میں کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 6 ارب 36 کروڑ روپے رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار203 ارب روپے ہے۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت آج ایک ہزار 150 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔دس گرام سونےکی مالیت 986 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 938 ڈالر ہے۔
سٹاک مارکیٹ