گورنرسندھ سے سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی ملاقات

  گورنرسندھ سے سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی ہے،شہر کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر شہر کو اس کو بہتر بنائیں گے۔ سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہا کہ شہر کی ترقی میں وفاقی تعاون خوش آئند ہے،شہر کی رونقوں کی بحالی کے لئے گورنر سندھ کی کاوش لائق تحسین ہے۔

مزید :

صفحہ اول -