منصورحلاج کا پیغام حق اور سچ کی آواز تھا، نذیرچنہ

  منصورحلاج کا پیغام حق اور سچ کی آواز تھا، نذیرچنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) منصورحلاج فاونڈیشن کے تحت ملیر پریس کلب میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت منصور حلاج فاونڈیشن کے صدراوردیرینہ سوشل ایکٹیوسٹ نذیراحمد چنہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ادبی و سماجی شخصیت اورروٹری کلب کراچی سٹی کے صدرنسیم شاہ ایڈوکیٹ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نذیرچنہ نے کہا کہ منصورحلاج عارف اسرارورموز، رفیع القدر، عالی ہمت، جذبہ خودی سے سرشاراور قتیل راہ عشق تھے۔ ان کا پیغام حق اورسچ کی آواز تھا اورحق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان ، جان آفریں کے س±پرد کردی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ منصورحلاج ایک عظیم المرتبت شخصیت ، پیر طریقت اور صوفی شریعت تھے ہمیں کامیا بی کے لئے منصورحلاج کی راہ اپنانا ہوگی۔ نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ منصوربن حلاج کی یاد میں ایک یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ تقریب سے پروفیسرریاض مہدی خاصخیلی ، نگہت افروز ہاشمی اوردیگرفاضل مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اورمنصورحلاج کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ اس موقع پر نذیرچنہ کے بھائی رشید احمد چنہ کی چھٹی برسی پر دعائے خیر بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں وہ تاریخی ٹائپ رائٹربھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا جس پر قراردا د پاکستان ٹائپ کی گئی تھی۔ اورمطالبہ کیا گیا کہ ٹائپ رائٹر کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کو قومی ورثہ کے طورپرمحفوظ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -