اقتدار میں ٹیکس بچانے والوں ٹیکس نیٹ میں لائینگے،سراج الحق

اقتدار میں ٹیکس بچانے والوں ٹیکس نیٹ میں لائینگے،سراج الحق

  

سمبڑیال (نمائندہ پاکستان) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ٹارگٹ ہے کہ جو لوگ ایکسپرٹ کے ذریعے تھوڑے سے پیسے لگا کر لاکھوں کروڑوں کا ٹیکس بچاتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ اقربا پروری کرنے اور ایڈ منسٹریشن میں لگانے کی بجائے ٹیکس کے پیسے کو سب سے پہلے عوام کی فلاح و بہبود پر لگاتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر اور بعد میں ایڈمنسٹریشن پر لگائیں گے اور اخراجات کے با و جودہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، دریں اثناءجماعت اسلامی یوتھ ضلع سیالکوٹ کے صدر شیخ علی حبیب ایڈوکیٹ، سٹی صدر یوتھ سمبڑیال شیخ منیب الرحمن،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ذکا ءاللہ رندھاوا، تنویرالاسلام،عاصم گجر، خان محمد اور دوسروں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی لی۔

سراج الحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -