سمبڑیال ، موم بتی سے گھر میں آگ لگ گئی ، 2بچے جھلس کر جاں بحق 

سمبڑیال ، موم بتی سے گھر میں آگ لگ گئی ، 2بچے جھلس کر جاں بحق 

  

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)بجلی کی بندش کے دوران جلتی ہوئی موم بتی سے گھر میں آگ لگنے سے 2معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ،والدہ شدید متاثر، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیا ل کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع دھانانوالی میں گزشتہ رات چوہدری سجاد احمد چیمہ کے ڈیرہ پر کام کرنے والے محنت کش محمد صابر جو کہ گاﺅں ہی میں رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ رات کمرے میں روشنی کے لیے موم بتی جلائی جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اورآگ کی لپیٹ میں 6سالہ بچی نمرہ اور4سالہ ابوبکر اوران کی والدہ آگئے ، دونوں بچے بری طرح جھلس گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ ان کی والدہ معمولی زخمی ہوئی ،جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد گھر اور علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا اور ہر آنکھ سوگوار ہو گئی۔

موم بتی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -