ڈیرہ ، سمگلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن ، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ، تین ملزم گرفتار 

ڈیرہ ، سمگلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن ، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ، تین ملزم گرفتار 

  

ڈ یرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی)حالات کے پیش نظر دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانےکےلیے بین الااضلاعی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد اکمل نے یہاں میڈیا کو بتائی ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری ، ایس ایچ او تھانہ دراہمہ احسان الحق اور ان کی ٹیم سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ تھانہ دراہمہ پولیس نے کاروائی کے دوران اسلحہ بڑی کھیپ پکڑی جس میں80عددپسٹل معہ 160میگزین،7عدد،مووزرمعہ 14 میگزین 4 عدد رپیٹرمعہ13عدد میگزین اور تقریبا 23 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ ملزمان شاہد، زاہد اورعمرفاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے گرفتار ملزمان کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو خیبرپختون خواہ سے اسلحہ کی کھیپ اسمگل کررہے تھے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور آخر میں ڈی پی او میاں محمد اکمل نے کہا کہ میں ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری، ایس ایچ او تھانہ دراہمہ اور پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -