فواد چودھری کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ، لیکن ایف آئی آر کس نے کٹوائی؟

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما فوادچودھری کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنر سمیت نگران وزیراعلیٰ کو دھمکیاں دیں ،حالیہ تعیناتیوں پر الیکشن کمشنر اور خاندان کو بھی دھمکیاں دی گئیں ۔
ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی ،فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتے ہیں ،فوادچودھری نے کہاکہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں ۔
الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے
ECP جانبداری کرے اور زرداری کو بچہ نگران وزیراعلی لگائے اور جب ہم تنقید کرے تو FIR اور گرفتاریاں شروع کردے اس کا حساب تو دینا پڑے گا؟؟ pic.twitter.com/zALyhew1K1
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023