فواد چودھری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

فواد چودھری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا
فواد چودھری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فواد چودھری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

حماد اظہر نے کہاکہ فوادچودھری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی،فوادچودھری کو نامعلوم مقام پر لے گئے ، فوادچودھری سے متعلق معلومات نہ دیں تو ملک گیر احتجاج ہو گا،ان کاکہناتھا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں ، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟حماد اظہرنے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی، ہمارا ان سے مقابلہ نہیں ۔

علی محمد خان کاکہناتھا کہ فواد چودھری کی گرفتاری پر دکھ ہے ،فوادچودھری کی گرفتاری پر ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا،فواد چودھری کی بات پارٹی کی بات ہوتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ رات 3 بجے عمران خان کے گھر پر چھاپے مارے گئے ، عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے باعث کارکن ہزاروں کی تعداد میں زمان پارک پہنچے ۔

انہوں نے کہاکہ فوادچودھری کوئی دہشتگرد تو نہیں صبح ہی گرفتار کیاگیا،ہم قانون کے مطابق کاررروائی کریں گے،ان کا کہناتھا کہ9 ماہ میں ہمارے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے،فوادچودھری کی گرفتاری سے ہمیں ڈرانا مقصد ہے۔

علی محمد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے،آنے والے دنوں میں معاشی بم گرنے والا ہے ،پی ٹی آئی میں غیر متنازع شخصیات آ سکتی ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں ،پنجاب میں متنازع شخص کو نگران وزیراعلیٰ کیوںلگایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں ہمیں عوام کی طاقت حاصل ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -